17 ستمبر 2017 - 11:04
آئی ایس او پاکستان کے 48 ویں مرکزی صدر کا انتخاب آج ہوگا

انتخاب کیلئے مجلس نظارت ناظم انتخاب کا اعلان کریگی اور انکی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگا۔ واضح رہے کہ ہر سال مرکزی کنونشن کے موقع پر آئی ایس او پاکستان کے نئے صدر کے انتخاب کے موقع پر کارکنان، سابقین اور حاضرین محفل کیلئے یادگار لمحات ہوتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مہدویت امیدِ بشریت مرکزی کنونشن تنظیم کے بانی مرکزی صدر اور شہیدِ راہِ کربلا ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مزار پر جاری ہے۔ آج کنونشن کا آخری دن ہے اور آخری نشست میں امامیہ طلبہ کے نئے مرکزی صدر انتخاب کل عمل میں لایا جائے گا، جس میں مرکزی مجلس عمومی کے اراکین شریک ہونگے، کنونشن مین ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء، سابقین اور علماء کرام شریک ہیں، پاکستان کے تمام یونٹس سے نمائندہ اراکینِ مرکزی مجلس عمومی بذریعہ ووٹنگ دستوری طریقہ کار کے مطابق مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لائیں گے، انتخاب کیلئے مجلس نظارت ناظم انتخاب کا اعلان کریگی اور انکی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگا۔ واضح رہے کہ ہر سال مرکزی کنونشن کے موقع پر آئی ایس او پاکستان کے نئے صدر کے انتخاب کے موقع پر کارکنان، سابقین اور حاضرین محفل کیلئے یادگار لمحات ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169